رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

image
رنبیر کپور کے ساتھ موجود یہ دوسرا معروف اداکار کون ہے؟ اسکول کے زمانے کی تصویر وائرل

بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کا جنم ایک فلمی گھرانے میں ہوا تھا یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی انہیں بچپن سے ہی جانتا اور پہچانتا ہے۔

لیکن حال ہی میں ان کی ایک اسکول کے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں اُن کے ساتھ اُن کے ایک اور ساتھی کو دیکھا جا سکتا ہے، مگر وہ کون ہے یہ پہچاننا صارفین کے لیئے اصل مسئلہ بنا ہوا ہے۔

یہ تصویر رنبیر کپور کے ایک فین پیج کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔ جس کے کیپشن میں سوال پوچھا گیا ہے کہ چاکلیٹی ہیرو کے مداح بتائیں کہ اس تصویر میں اُن کے ساتھ دوسرا فنکار کون ہے؟

اور یہ تصویر منظر عام پر آتے ہی ان کے مداحوں نے مختلف ناموں کے اندازے لگانے شروع کر دیئے۔ صارفین کی طرف سے رنبیر کپور کے ساتھ کھڑے فنکار کے لیے آیان مکھرجی، بوسکو مارٹیس، دیو پٹیل، وکرمادتیہ موٹوانے، امول پنگے، ارجن بجلانی یہاں تک کہ تشار کپور جیسے نامور اداکاروں کا نام لیا جا رہا ہے۔

دراصل اس پوسٹ میں ایک نہیں بلکہ دو تصویریں ہیں، اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان بہت سارے ناموں کے درمیان صرف ارجن بجلانی ہی دراصل رنبیر کپور کے ہم جماعت رہے ہیں۔

جبکہ دوسری تصویر میں ان کے ہمراہ ان کے دوست آیان مکھرجی موجود ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.