وزیراعظم محمد شہبازشریف آج (جمعرات کو ) ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آبادپہنچیں گے

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف آج (جمعرات کو ) ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآبادپہنچیں گے۔

پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ سے خطاب کریں گے،ان سے جموں و کشمیر کے حریت رہنماؤں کی ملاقات بھی ہو گی۔وزیر اعظم نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ بھی کریں گے جہاں انہیں اس بارے بریفنگ دی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.