وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ سلوواکیہ کے ہم منصب رابرٹ فیکو پر حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر حملے کی مذمت کی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر افسوسناک حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اوران کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کےلئے دعا گو ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ان نازک لمحات میں جمہوریہ سلواکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.