ہم ڈیری پیداوار کے ذریعے ہی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا سکتے ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی

image

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں امن، استحکام اور اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، ہم ڈیری پیداوار کے ذریعے ہی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سی ایف او تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت صوبوں کا حصہ نکال کر کر وفاقی آمدن 7 ہزار ارب ہے، وفاق کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 8 ہزار ارب درکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹیکس ریونیو اور برآمدات آئندہ 5 سالوں میں دگنا کرنا ہوں گی، پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے ،9 فیصد کی معاشی نمو حاصل کی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیری مصنوعات پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن کہیں نام نہیں، ہم ڈیری پیداوار کے ذریعے ہی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.