اے این ایف کی کارروائیاں، 384 کلوگرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

image

راولپنڈی۔14مئی (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نےمنشیات سمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیوں کے دوران 384 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 10 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اے این ایف نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کی گئی کارروائیوں میں کراچی ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں میں دوحہ اور بحرین جانے والے دو مسافروں سے 280 گرام آئس اور 466 گرام چرس برآمدکی ۔کراچی میں کنٹینر سے 280 کلوگرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔

کراچی میں سلطان آباد کے قریب ملزم سے 36 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ایم ون اسلام آباد کے قریب دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان سے 37 کلوگرام چرس اور 700 گرام آئس برآمدکی گئی ۔آر سی ڈی روڈ حب کے قریب سے 10.8 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔ ہری پور میں ملزم سے 9.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ سائوتھ ایگریکلچر سینٹر پنجاب میں ملزم سے 6 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔کشمیر روڈ فیصل آباد کے قریب ملزم سے 3.6 کلوگرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.