وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شوگوانگ کے میئر ژائو تیان بائو کی ملاقات

image

بیجنگ۔13مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے دورے کے دوران شوگوانگ کے میئر ژائو تیان بائو نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملاقات میں پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے اور انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل، زراعت، آئی ٹی اور کان کنی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس لگانے کی دعوت دی۔ اس موقع پر میئر ژائو تیان بائو نے شوگوانگ اور پاکستان کے درمیان زراعت، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں تجارتی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.