سعودی عرب میں سنیما ٹکٹوں کی قیمت میں کمی ، فلم بینوں کی تعداد میں 90 فیصد تک اضافہ

image

ریاض ۔13مئی (اے پی پی):سعودی عرب میں سنیما کے ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کے بعد فلم بینوں کی تعداد میں 90 فیصد تک اضافہ ہو اہے۔اردونیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹکٹوں کی قیمتیں کم کرنے کے بعد بیشتر افراد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فلم دیکھنے سنیما گھروں میں آرہے ہیں۔

سنیما سوسائٹی کے سی ای او ھانی الملا نے کہا کہ سعودی فلمیں شائقین میں غیرمعمولی طور پر مقبول ہو رہی ہیں۔ جن سنیماؤں میں مقامی فلموں کی نمائش ہوتی ہے وہ شو ہاؤس فل جاتے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مملکت میں فلم سازی کی صنعت بھی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنیما ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کے اچھےنتائج برآمد ہوں گے اس کے علاوہ اس شعبے سے ہونے والی آمدنی کے اثرات فلم سازی کی صنعت پر بھی مرتب ہوں گے۔

سنیما سوسائٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مملکت کی سطح پریہ پہلی ایسوسی ایشن ہے جو فلموں کے شعبے سے متعلق ہے اس کے بعد فلم سوسائٹی قائم ہوئی اور دونوں کے اشتراک و تعاون سے اس شعبے کی بہتری کےلیے کام کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے سنیما کے شعبے کو مزید وسعت دینے پر کام کیا جا رہا ہے جس کے تحت نہ صرف سینما کے سیکٹر میں بلکہ فلم سازی کے شعبے میں بھی مقامی اور عالمی طور پر مختلف امور انجام دیئے جا رہے ہیں۔الخبر میں تین ہزارمیٹر مربع رقبے پر سنیما کمپاؤنڈ میں مختلف شعبے بنائے جا رہے ہیں جن میں فلم سازی کے لیے سٹوڈیو اوردیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.