کیسکو انجینئر اورآفیسران صوبے میں بجلی کے بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

image

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ کیسکو انجینئر اورآفیسران صوبے میں بجلی کے بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں۔

سینیٹ سیکریٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کیسکو انجینئر اورآفیسران صوبے میں بجلی کے بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں، اور اپنی کارکردگی سے کیسکو کو پاور سیکٹر میں کام کرنے والی دیگر کمپنیوں کے برابر لا کھڑا کریں۔

اُنکا مزید کہنا تھا کہ اینٹی تھیفٹ مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت ہے اور بجلی چوری میں ملوث کسی بھی کنزیومر کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے گی۔ ملک میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام کی ضرورت ہے۔

لائن حاضر کئے گئے انجینئرز سے متعلق متعلقہ فورم پر بات کی جائے گئ اور کسی بھی قسم کی کوتاہی اور ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر شفقت، ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر مجیب الرحمن مری، سیکرٹری کلیم اللہ جوگیزئی ،مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء فرید افغان، حمیداللہ مندوخیل، حاجی باقر غلزئی، خضر لونی سمیت کیسکو کے دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.