ملک کے مختلف آبی ذخائر سے 2 لاکھ 13 ہزار 100کیوسک پانی جاری ، ارسا

image

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے اعدادو شمار کے مطابق اتوارکو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 2لاکھ 13 ہزار 100 کیوسک جبکہ آمد 2لاکھ 49ہزار 900کیوسک رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی سطح 1470.00فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398فٹ کے مقابلہ میں 72.00فٹ بلند ہے ، ڈیم میں پانی آمد 59ہزار 700کیوسک جبکہ اخراج 49ہزار 900 کیوسک ہے ۔ اسی طرح دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی سطح1171.55فٹ ہے

جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050فٹ کے مقابلہ میں 121.55فٹ زیادہ ہے۔ منگلا کے مقام پر پانی کا اخراج 42ہزار جبکہ پانی کی آمد 69ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ کالا باغ ، تونسہ ، گدو اور سکھر کے مقامات پر پانی کا اخراج بالترتیب ایک لاکھ 31ہزار 800، 61ہزار 900، 41ہزاراور 13ہزار 500کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا اخراج 87ہزار100 جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کےمقام پر اخراج 20ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.