نائب صدر کے لیے نِکی ہیلی کے نام زیر غور نہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

image

نیویارک ۔12مئی (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (جنہیں دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے )نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابق ریپبلکن حریف نکی ہیلی ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جن پر وہ نائب صدر کے عہدے کے لیے غور کر رہے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق ریپبلکن امیدوار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کہا کہ نِکی ہیلی ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کے بارے میں میں نائب صدر کے عہدے کے لیے غور کر رہا ہوں

۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی پر بحث شروع ہوئی ، سب سے زیادہ ذکر کیے جانے والے ناموں میں سینیٹرز ٹم سکاٹ اور جے ڈی وانس اور نیویارک کے نمائندے ایلیس سٹیفانیک تھے تاہم کچھ رپورٹس میں کہا گیا کہ اس حوالے سے نکی ہیلی کا نام بھی موجود ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.