پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا آغاز ہوگیا

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):قومی ائیرلائن پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔پہلی پرواز پی کے 717 لاہور سے مدینہ منورہ کے لئے صبح 10 بج کر 32 منٹ پر روانہ ہو گئی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پہلی حج پرواز کے ذریعے 329 عازمین حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ روانہ ہو گئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی آج، دو حج پروازیں اسلام اباد اور لاہور سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو رہی ہیں ۔

لاہور کے بعد دوسری حج پرواز اسلام آباد سے پی کے- 713 جمعرات کی شام 7 بجکر 10 منٹ پر مدینہ کے لیے روانہ ہو جائے گی جس میں 327 عازمین حجاج سوار ہوں گے۔ ملتان سے پی ائی اے کی حج پرواز 10 مئی کو مدینہ کے لیے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے پہلی حج پرواز پی کے 743 بروز ہفتہ 11 مئی کو مدینہ منورہ کیلئے اڑان بھرے گی ۔

اسی طرح پی آئی اے کی کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو براستہ کراچی مدینہ کے لیے سفر کرے گی۔سیالکوٹ سے مدینہ کے لیے براہ راست پرواز 19 مئی کو عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگی، سکھر سے براستہ کراچی پہلی حج پرواز جدہ کے لیے 27 مئی کو اڑان بھرے گی ۔

قومی ایئر لائن اور ایوی ایشن انتظامیہ کی طرف سے حجاج کرام کی باوقار رخصتی کے لیے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.