اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے۔ اسلام کی تعلیمات تمام افراد کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہیں اور علم و فہم کے حصول کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ انھوں نے یہ بات 7 اور 8 مئی کو کوالالمپور میں مذہبی رہنماؤں کی بین الاقوامی کانفرنس 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

بدھ کو وزارت اوورسیز پاکستانیز سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  وفاقی وزیر نے کہا کہ  امت مسلمہ کو اسلام فوبیا کے مشترکہ چیلنج کا سامنا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے روابط کو مضبوط بنانے اور تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔تقریب کے موقع پر چوہدری سالک حسین  نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور نائب وزیر اعظم احمد زاہد حامدی سے بھی ملاقات کی۔  دونوں اطراف نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے موجودہ بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے  محکمہ مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر حاجی محمد نعیم اور ملائیشیا کے حج ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین عبدالرشید حسین سے بھی ملاقات کی۔  وفاقی وزیر چوہدری  سالک حسین نے عبدالرشید حسین کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.