جرمن حکومت کی طرف سے بلوچستان بی آئی ایس پی کو 19 گاڑیوں کی فراہمی، مختلف ترقیاتی منصوبوں پر صو بائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ،ڈاکٹر فرانز

image

کوئٹہ۔ 08 مئی (اے پی پی):جرمن حکومت کے نمائندہ ڈاکٹر فرانزنے کہا ہے کہ جرمنی پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر اور نوجوانوں کو با ہنر بنانے کے لئے صو بائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے

،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کے لئے شروع کیا گیا ہے جس کے لئے جرمن حکومت نے بے نظیر رجسٹریشن سینٹر کو 19گاڑیاں فراہم کی ہے تاکہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علا قے کے ضرورت مند خواتین تک بر وقت رسائی ممکن بنائی جا سکے ۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام بے نظیر رجسٹریشن سینٹرز کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ ڈاکٹر فرانز نے کہا کہ جرمنی کی حکومت پاکستان میں تعلیم ، نواجوانوں کو ہنر سکھانے کے ساتھ کئی تر قیا تی منصوبوں کام کر رہی ہے۔

بی آئی ایس پی وین کے افتتاح کے بعد بلو چستان کے دوردراز علاقوں کے لوگ اس پروگرام سے استفادہ کر سکیں گے۔ جرمن حکومت کے نمائندہ نے ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عبدالجبار خان کے ہمراہبی آئی ایس پی رجسٹریشن وین کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر ڈی جی بی آئی ایس پی کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر صوبائی انچارج وفاقی محتسب غلام سرور بروہی، ڈپٹی ڈائریکٹرکوئٹہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسفندیار کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل این ایس ای آر وسی سی ٹی بینظر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹر اسلام آبادنوید اکبرکے علاوہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام ضلعی آفس انچارج صاحبان بھی موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.