وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع ہو گیا ہے جو (کل ) جمعرات تک جاری رہے گا ۔

سینئر جوائنٹ سیکر ٹری وزارت مذہبی امور عالمگیر احمد خان نے مقابلہ کا افتتاح کیا ۔ مقابلے میں آزاد کشمیر اور تمام صوبوں سے نامزد حفاظ کرام اور حفاظ بچیاں حصہ لے رہی ہیں ،تحصیل، ضلع اور صوبے کی سطح پر کامیاب ہونے والے 59 حفاظ و قراء مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں،عمر کے لحاظ سے حفظ و قرأت کی کل 10 کیٹیگریوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مقابلہ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو(آج )جمعرات کو انعامات سے نوازا جائے گا اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کو عالمی سطح کے حفظ و قرأت کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل سکے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.