وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین کے تین روزہ دورہ پر روانہ، چین کی اعلیٰ قیادت سے سی پیک فیز ٹو پر بات چیت کریں گے

image

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال منگل کو چین کے تین روزہ دورہ پر روانہ ہو گئے۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نئی منتخب حکومت کا پہلا چین کا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے سی پیک فیز ٹو پر بات چیت کریں گے۔ سی پیک کی تیرہویں جے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے اور وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ چین پر بھی بات چیت ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.