ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ

image

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے، پنشن ریفارمز پر بات ہو رہی ہے، سالانہ اخراجات کا بہت بڑا حصہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں نکل جاتاہے۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے منگل کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ حکومتی سطح پر ہونے والے تمام کام عوام سے شیئر کئے جائیں،بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات ہمارے ایجنڈے کا حصہ ہیں،معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مربوط ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی فنڈ کا مطالبہ ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے ،وزیراعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑا اٹھایا ہے ،ایف بی آر کی ریفارمز کا ایجنڈا ترجیحات میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ بجلی کی چوری کو روکا جائے ،اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم نے سب سے ایف بی آر کی بریفنگز لی ہیں ،2700 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس کیسز عدالتوں میں زیر التواء ہیں ،عدالتوں میں زیر التواء ٹیکس سے متعلق کیسز پرفوری فیصلے ہونے چاہیئں ،پارلیمنٹ نے ٹیکس ٹربیونل سے متعلق پہلا قانون پاس کیا ہے ،بجلی چوری کی روک تھام کی کوششیں جاری ہیں ۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام اور ٹیکس کی ادائیگی بحیثیت قوم ہمارا فرض ہے ،ایف بی آر میں گزشتہ دنوں کچھ تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں ،افسران کی صلاحیت کو مدنظرکھتے ہوئے تعیناتیاں کی جائیں گی ،ٹیکس چوری ،انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ٹیکس کی کم ادائیگی کے مسائل کو حل کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی میں ایف بی آر کا اہم کردار ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.