صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

image

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری بلوچستان کے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور انہیں صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ صدر مملکت کے اعزاز میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عشائیہ دیں گے۔ صدر مملکت بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.