کیوبا کا چینی شہریوں کے لیےویزا فری پالیسی کا اعلان

image

ہوانا۔5مئی (اے پی پی):کیوبا نے چینی شہریوں کے لیےویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا۔شنہوا کے مطابق کیوبا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ سے عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کے لیے ویزا فری پالیسی اپنائے گی۔یہ اعلان وزیر سیاحت جوان کارلوس گارسیا نے 42ویں کیوبا انٹرنیشنل ٹورازم فیئرکے دوران کیا۔

کیوبا کی وزارت سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 26 اپریل تک، کیوبا کو اس سال 10 لاکھ سے زیادہ بین الاقوامی سیاح آئے ہیں۔کیوبا کی حکومت کو 2024 میں 3.5 ملین بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.