امریکا، ریسٹورنٹ میں کار کی ٹکر سے 9 افراد زخمی

image

واشنگٹن۔5مئی (اے پی پی):امریکا کی جنوبی وسطی امریکی ریاست ٹیکساس کے جرسی ولیج میں ایک کار ایک ریسٹورنٹ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔شنہواکے مطابق جرسی ولیج پولیس ڈیپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ایک مقامی ریستوران میں کئی خاندان کھانا کھا رہے تھے کہ اچانک ایک بزرگ خاتون نے اپنی کار عمارت سے ٹکرا دی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی عمریں 16 سے 76 سال کے درمیان ہیں جنہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس حادثے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.