روس کا عارضی طور پر چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

image

ماسکو ۔5مئی (اے پی پی):روس نے عارضی طور پر چینی کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تا س کے مطابق روسی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی کی برآمدات کے حوالے سے ملکی غذائی منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے زیر مقصد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

اس کے مطابق چینی کی برآمدات پر 31 اگست 2024 تک پابندی عائد کر دی گئی ہے، قازقستان، بیلاروس، کرغزستان اور آرمینیا کو برآمدات کے لیے مخصوص مقدار میں چھوٹ دی گئی ہے۔روسی وزارت زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سالانہ 6 ملین ٹن چینی استعمال کی جاتی ہے اور امسال تقریباً 6.9 ملین ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.