بھارت ، بم دھماکے کی دھمکی کے باعث 100سکول خالی کروا لیے گئے

image

نئی دہلی ۔1مئی (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بم دھماکے کی دھمکی کے باعث 100سکول خالی کروا لیے گئے ۔بی بی سی کے مطابق دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے میڈیاکو بتایا کہ گزشتہ روز فائر ڈیپارٹمنٹ کو دوارکا کے ہائی پروفائل ڈی پی ایس سکول ،مشرقی دہلی کے میور وہار میں واقع مدر میری سکول،سنسکرتی سکو ل ،سنت کنج کے ڈی پی ایس سکول اور جنوبی مغربی ضلع کے ڈی اے وی سکول سمیت متعدد سکولوں میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس کے بعد ان سکولوں کو خالی کروا کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ سکولوں کی تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا تاہم دھمکی آمیز ای میلز کی اصلیت کا سراغ لگا لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ڈاگ اسکواڈ اور بم ڈسپوزل یونٹ بھی کام کر رہے ہیں،میں دہلی کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دہلی پولیس پوری طرح سے تیار ہے اور ہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ہونے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہلی کے کچھ اسپتالوں کو بھی منگل کو اسی طرح کے خط موصول ہوئے ہیں تاہم اب تک کوئی ناخوشگوار چیز نہیں ملی ہے۔مزید براں دہلی کے وزیر تعلیم آتشی نے کہا کہ حکومت پولیس اور اسکولوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.