امریکا ، اسرائیل کے بائیکاٹ کی عوامی اپیل روکنے کے لیے ریاستوں کی قانون سازی جاری،اپنے ہی لوگ نشانہ بننے لگے

image

ریاض۔1مئی (اے پی پی):امریکا میں ان دنوں اپنے عوام کے خلاف اسی نوعیت کی قانون سازی مختلف ریاستوں کی سطح پر نظر آنے لگی ہے جس نوعیت کی پہلے اپنے بیرونی اور انتہائی قسم کے دشمن ملکوں اور اقوام کے خلاف کی جاتی رہی ۔العربیہ کے مطابق امریکی ریاستوں میں اس طرز کی قانون سازی جن پر افراد کی آزادیاں کھلے عام متاثر ہوں شاذ و ناذر ہی کی جاتی تھی لیکن اب کئی امریکی ریاستوں نے یہ کام شروع کر دیا ہے کہ ان کے عوام اگر کسی خاص فیکٹری یا ملک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو انہیں اس کی اجازت نہیں ہو گی،اس کا سب سے پہلا نشانہ امریکی نوجوان اور طلبہ کی اس تحریک کا ماحول بن رہا ہے جس نے غزہ کی جنگ میں عورتوں، بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے باعث کئی ہفتوں سے اسرائیلی جنگ بند کرنے کی آواز اٹھا رکھی ہے،

اس سے امریکا کے گلی کوچوں میں عام آدمی کے سامنے اسرائیل کا وہ چہرہ آنے لگا ہے جو اس سے پہلے وہ کم ہی دیکھ پائے تھے، اس لیے رد عمل اور غصے میں آ کر اسرائیلی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اس جنگ کے حامی اداروں کی مصنوعات اور خیالات پر بھی امریکی عوام سوالات اٹھارہے ہیں جسے روکنے کے لیے کئی ریاستوں نے اندرونی ماحول اور کلچر کے لیے اجنبی طرز کی قانون سازی شروع کر دی ہے،ان ریاستوں نے اسرائیل کے بائیکاٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قانون سازی کی ہے جس کامطلب ہے کہ کوئی فرد اسرائیل کا بائیکاٹ کرتا ہے یا اس کے بائیکاٹ کے لیے کہتا ہے تو یہ جرم ہو گا۔

واضح رہے جن ریاستوں نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قانون پاس کیا ہےان میں ٹیکساس، اوہائیو، الینوائے، انڈیانا، فلوریڈا، ایریزونا، جارجیا، آئیووا، پنسلوانیا، مشی گن، آرکنساس، مینیسوٹا، نیواڈا، جنوبی کیرولینا ، ٹینیسی ، الاباما، رہوڈ آئی لینڈ، نیو جرسی، اوکلاہوما، کنساس، نارتھ کیرولینا، یوٹاہ، مسوری، اڈاہو، ویسٹ ورجینیا، کولوراڈو، مسی سیپی اور نیو ہیمپشائر شامل ہیں۔

لیکن یہ حقیقت ہے کہ مشرق وسطیٰ اور ایشیائی ممالک کی طرح اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم اب امریکا میں بھی جگہ بنا رہی ہے۔الاسکا میں گورنر مائیک ڈنلیوی نے رواں سال ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی ایجنسیوں کو ان اداروں کے ساتھ کاروباری لین دین بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.