کولمبیا یونیورسٹی: غزہ جنگ پر احتجاج کرنے والے طلبہ گرفتار، زیرِقبضہ عمارت خالی کرا لی گئی

image
امریکی شہر نیویارک کے وسط میں واقع کولمبیا یونیورسٹی کے کیمپس میں پولیس اہلکاروں نے فلسطین کے حامی مظاہرین کے زیرقبضہ عمارت کو خالی کراتے ہوئے طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس ایک ٹرک کی مدد سے دوسری منزل کی کھڑکی کے ذریعے ہیملٹن ہال میں پہنچی اور طلبہ کو ہتھکڑیاں لگا کر پولیس وین میں بٹھا کر لے گئی۔

بدھ کو کیمپس کی جانب درجنوں پولیس اہلکاروں نے پیش قدمی کرتے ہوئے عمارت کو خالی کرانا شروع کر دیا تھا جس کے گرد فلسطین کے حامی طلبہ مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔

اے ایف پی کے صحافی نے پولیس کو ٹرک سے ہیملٹن ہال کی دوسری منزل پر جاتے دیکھا۔ طلبہ کے اخبار کولمبیا سپیکٹیٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

ہیملٹن ہال کو صبح کے وقت طلبا نے رکاوٹیں کھڑی کر کے بلاک کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کسی بھی بےدخلی کا مقابلہ کریں گے۔

پولیس کی جانب سے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکہ کی یونیورسٹیوں کے منتظمین درجنوں کیمپس میں فلسطین کے حامی مظاہروں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکہ میں کالج انتظامیہ نے فلسطین کے حامی مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی کیمپوں کو ختم کر دیں۔

کئی مظاہرین نے معطلی اور بےدخلی کی دھمکیوں کے باوجود اپنا احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

فلسطینی سکارف کوفیہ پہنے مظاہرین میں سے ایک نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ہم (غزہ میں) اپنے لوگوں سے سبق سیکھتے ہوئے یہاں رہیں گے جنہوں نے بدترین حالات میں بھی اپنی جگہ نہیں چھوڑی۔‘

وائٹ ہاؤس نے ہیملٹن ہال کے قبضے پر کڑی تنقید کی اور ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ بالکل غلط طریقہ ہے۔‘

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’یہ پُرامن احتجاج کی مثال نہیں ہے۔‘

طلبہ کے اخبار کولمبیا سپیکٹیٹر نے رپورٹ کیا ہے کہ گرفتاریاں کی جا رہی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)احتجاجی مظاہرے یونیورسٹی کے منتظمین کے لیے ایک چیلنج بن چکے ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے فلسطین کے حامی طلبہ کے ہفتوں سے جاری مظاہروں کے بعد نیویارک کی پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ 17 مئی تک کیمپس میں رہیں۔

منگل کو کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوچے شافک کے دستخط شدہ خط میں پولیس سے کیمپس میں احتجاجی مقامات کو ’کلیئر کرنے‘ میں مدد اور ’کم از کم 17 مئی 2024 تک‘ کیمپس میں موجود رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کولمبیا میں مظاہرین نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ ان طلبہ کے مطالبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ سکول اسرائیل سے منسلک تمام مالیاتی ہولڈنگز منقطع کر دے تاہم یونیورسٹی نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

صدر منوچے شافک نے کہا ہے کہ طلبہ کے ساتھ مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی جنگ کے خلاف فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کے دوران کولمبیا یونیورسٹی نے طلبہ کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

طلبہ مظاہرین کو لکھے گئے خط میں سکول کے حکام نے کہا ہے کہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں اور گریجویشن کی تقریب بھی شروع ہونے والی ہے۔

’ہم آپ سے کیمپ کو ہٹانے کی درخواست کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کے ساتھی طلبہ، ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو اس اہم موقع سے محروم نہ کریں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.