سعودی عرب کے ولی عہد سےکویت کے امیر اور عراقی وزیر اعظم کی ملاقات ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

image

ریاض ۔29اپریل (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ولی عہد اور امیر کویت کی ملاقات میں برادرانہ تعلقات کے پہلووں اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت وکابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ولی عہد اور عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السوڈانی کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.