چین، “شی جن پنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ” (2023 ایڈیشن) کے انگریزی ورژن کی اشاعت، چینی صدر کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر 78 اہم مضامین شامل ، رپورٹ

image

بیجنگ۔28اپریل (اے پی پی):چین میں “شی جن پنگ آن دی بیلٹ اینڈ روڈ” (2023 ایڈیشن) کتاب کا انگریزی ورژن چین کے مرکزی اشاعت گھر برائے تالیف و ترجمہ نے شائع کر دیا۔

چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے مرتب کردہ اس کتاب میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کے ستمبر 2013 سے نومبر 2023 تک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر 78 اہم مضامین شامل ہیں۔

یہ کتاب بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے رہنما اصولوں، مفاہیم، اہداف اور سمتوں پر شی جن پنگ کی گہری سوچ اور فکر کی منظم انداز میں عکاسی کرتی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تصور سے عمل اور وژن سے حقیقت تک کے ترقیاتی عمل کو جامع طور پر پیش کرتی ہے۔

کتاب کے انگریزی ورژن کی اشاعت سے غیر ملکی قارئین کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تصورات، اقدامات، اہداف اور کامیابیوں کی گہری تفہیم میں مدد ملے گی اور یہ بین الاقوامی برادری کی تفہیم کو مزید بڑھانے، بیلٹ اینڈ روڈ پر بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ ممالک اور لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.