واٹس ایپ میں ایک نئے فون ڈائلر کا اضافہ، یہ فیچر کس کام آئے گا؟

image

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں اب تک آپ ایسے افراد کو وائس کالز نہیں کر سکتے جو آپ کے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہ ہوں۔

مگر اب امکانات نظر آرہے ہیں کہ واٹس ویپ اس خامی کو دور کرنے جا رہا ہے۔

2023 میں بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے افراد کو بھی آسانی سے میسجز بھیج سکیں گے جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نہیں ہوتے۔

اب تک وہ فیچر تو متعارف نہیں کرایا گیا مگر اب واٹس ایپ میں ان ایپ (in app) ڈائلر پر کام کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس ڈائلر سے صارفین کے لیے فون نمبر محفوظ کیے بغیر لوگوں کو کال کرنا ممکن ہو جائے گا۔

یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.