اسلام آباد پولیس کا جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

image

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جی 13 میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی سپرویژن میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس فورس نے بھی حصہ لیا۔آپریشن سے قبل ایس ایس پی آپریشنز نے نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی۔سرچ آپریشن کے دوران گھروں، مشکوک افراد، دکانوں، سرائے، ہوٹلز، موٹلز کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔عوام سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.