سعودی عرب ، متعدد علاقوں میں جمعرات سے منگل تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

image

ریاض۔25اپریل (اے پی پی):سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ 25 اپریل سے منگل تک مملکت کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی قومی موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ مکہ ریجن کا علاقہ گرد آلود ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ مکہ ریجن میں جدہ، رابغ، طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، رنیہ، تربہ، خلیص، الکامل، الجموم، بحرہ، اللیث، القنفذہ کے علاقے بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ ریاض ریجن میں عفیف، الدوادمی، مرات، شقرا، الغاط، الزلفی، المجمعہ، ثادق، القویعیہ،وادی الدواسر المزاحمیہ، ضرما، الدرعیہ، الحریق، حوطہ بنی تمیم، الخرج اور الافلاج میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان، نجران، عسیر، الباحہ، مدینہ منورہ، تبوک، حائل، القصیم، الجوف، شمالی حدود میں درمیانے درجے کی بارش، تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے جبکہ الشرقیہ ریجن میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل نے کہا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ آئندہ ماہ کے آغاز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مکہ ریجن کے ساحلی علاقوں جدہ، رابغ میں جمعے کی شام سے اتوار تک بارش کے امکانات ہیں جبکہ پیر کو بھی بارش جیسی صورتحال رہے گی۔قومی مرکز کی رپورٹ کے بعد محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہری اور غیرملکی سیلابی علاقوں اور دلدل والے مقامات اور وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔ شہری دفاع نے ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مطلع کرنا شروع کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.