میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ہائوسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی کراچی پریس کلب کے وفد سے گفتگو

image

کراچی۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے، آزاد اور خودمختار میڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں گورنر ہائوس میں کراچی پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ہائوسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد کراچی پریس کلب کا دورہ کر کے صحافیوں سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان کو کراچی پریس کلب کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.