وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق پر مبنی منشیات کی پالیسی ضرورت پر زور

image

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نےپاکستان جسٹس پروجیکٹ کے زیر اہتمام صحت عامہ، انسانی حقوق پر مبنی ڈرگ پالیسی کے حوالہ سے ری ایمیجننگ جسٹس کانفرنس کا افتتاحی اجلاس وفاقی وزیر قانون و انصاف کے کلیدی خطاب سے شروع ہوا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے منگل کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق کانفرنس کا مقصد منشیات کی پالیسی سے متعلق اہم مسائل کا حل تھا۔ کانفرنس میں منشیات کے عالمی مسئلہ سے نمٹنے کے لیے انسانی حقوق کے چیلنجز پر او ایچ سی ایچ آرکی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے منشیات کے مقدمات میں سزاؤں کے بارے میں متنوع نقطہ نظر کو تسلیم کیا اور متعلقہ محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سزائے موت کے خاتمہ کے لیے حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ کسی فرد کو غیر منصفانہ سزاؤں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید برآں وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسداد منشیات ایکٹ میں بحالی کے پہلوؤں کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا، جو منشیات سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع نقطہ نظر کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران انسداد منشیات ایکٹ میں پروبیشن کے حوالے سے اصلاحات اور ترامیم متعارف کرانے کا وعدہ کیا۔ جو جامع پالیسی کی بہتری کے حوالہ سے فعال اقدامات کا اشارہ کرتا ہے۔

حکومتی محکموں اور بین الاقوامی اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی یقین دہانی کراتے ہوئے، انہوں نے منشیات سے متعلق چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ اور یورپی یونین جیسے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ ری امیجننگ جسٹس جسٹس کانفرنس پالیسی سازوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بامعنی مکالمے اور تعاون کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے، جس کا مقصد پاکستان اور اس سے باہر انسانی حقوق پر مبنی منشیات کی پالیسیوں کا فروغ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.