وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ

image

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، سندھ طاس معاہدہ1960 میں کیا گیا تھا جس میں پاکستان، بھارت اور ورلڈ بینک تین فریق ہیں، بھارت کی طرف سے معاہدے کی خلاف ورزی پر وقتاً فوقتاً ورلڈ بینک سے رجوع کیا جاتا ہے، کشن گنگا پر جو فیصلہ آیا ہے وہ پاکستان کے حق میں ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں زرتاج گل وزیر کے بھارت کی طرف سے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی بیراج تعمیر کرنے کی وجہ سے پاکستان کی طرف پانی کے بہائو کو روک کر آبی جارحیت سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں ہوا۔ راوی ستلج اور بیاس کے پانی کا حق بھارت کو دیا گیا۔ چناب، جہلم اور سندھ پر پاکستان کا حق ہے پاکستان۔ بھارت اورورلڈ بینک اس معاملے کے تین فریق ہیں۔

دریائے راوی پر بھارت کا حق ہے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے حوالے سے ہم نے ورلڈ بینک سے رجوع کر رکھا ہے اس کا فیصلہ آنا باقی ہے۔ زرتاج گل وزیر کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سارے دریائوں کا پانی بھارت سے آتا ہے اور پاکستان ڈائون سٹریم ہے۔ پارلیمنٹ کے فورم پر ذمہ داری سے بات کی جائے۔ گزشتہ 64 سالوں سے جو نظام رائج ہے ہم نے اس پر عمل کرنا ہے۔

کشن گنگا پر جو فیصلہ آیا ہے وہ پاکستان کے حق میں ہے۔ بھات کی طرف سے معاہدے کی بہت سی خلاف ورزیاں وقتاً فوقتاً ہوتی رہی ہیں۔ رائے حسن نواز کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جن ڈیموں کے منصوبوں کا اعلان خیبرپختونخوا نے کیا تھا اس کی تعمیر کے حوالے سے صوبائی حکومت ہی جواب دے سکتی ہے تاہم منڈا ڈیم، واسو، دیامر بھاشا میگا ڈیموں کے منصوبوں پروفاقی حکومت کام کررہی ہے یہ ڈیم بروقت تعمیر ہونگے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.