پاکستان اور ایران کے مابین مذہب، تہذیب اور ہمسائیگی کے پائیدار رشتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان

image

کوئٹہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین مذہب، تہذیب اور ہمسائیگی کے پائیدار رشتے ہیں، صدیوں پرانے تعلقات کو باہمی تعاون کے فروغ کیلئے استعمال کرنا ہوگا، امید ہے کہ ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران دونوں حکومتوں کے مابین بارڈر ٹریڈ کے مجموعی حجم کو بڑھانے کے لئے قابل عمل اقدامات تجویز کئے جائیں گے۔

پیر کو یہاں وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہونے جاررہے ہیں ،بلوچستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں قائم ایرانی بارڈر تجارتی حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور جابجا طور پر طے پانے والے ان نئے تجارتی معاہدوں کے اثرات بلوچستان سمیت پوری ملکی معیشت میں کلیدی کردار کے حامل ثابت ہوں گے ۔

وزیر اعلٰی بلوچستان نے ایرانی صدر کے حالیہ دورہ کو دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کی تجدید قرار دیتے ہوئے اسے موجودہ عالمی و قومی حالات میں نیک شگون قرار دیاہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.