پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن 20 اپریل کو منایا گیا

image

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن 20 اپریل کو منایا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے ہر سال 20 اپریل کو خوشی کا عالمی دن منائے جانے کا فیصلہ 28 جون 2012 کو کیا تھا اور پہلی مرتبہ یہ عالمی دن 2013 میں منایا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد زمین پر آباد انسانوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ ان کی زندگیوں میں خوشی کتنی اہم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ 2015 میں اقوام متحدہ نے دیرپا ترقی کے اہداف سے متعلق اپنے جو 17 مقاصد عملی طور پر متعارف کرائے تھے اور جن کے حصول کے لیے باقاعدہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا، ان کا اجتماعی مقصد بھی یہی تھا کہ عام انسان اپنی زندگی خوشی سے گزار سکیں۔ خوشی کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا تاکہ عام آدمی کی زندگی میں خوشی کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.