وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

image

واشنگٹن۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر میختر ڈیوپ سے ملاقات کی اور ملک میں آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خزانہ ڈویژن سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی معاہدے (ایس بی اے) کی بدولت ملک کے مثبت معاشی اشاریوں بشمول زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، مستحکم کرنسی، افراط زر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں اضافہ اور مارکیٹ میں ادارہ جاتی/ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونا چاہتا ہے۔ ٹیکس اصلاحات کو وسعت دینا، توانائی کے شعبے کو ٹھیک کرنا اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ای) کی اصلاحات کو حکومت کی اہم ترجیحات قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آئوٹ سورسنگ میں تعاون پر آئی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔ ملک میں آئی ایف سی کی سرگرمیوں میں تیزی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پی ایس ڈی پی کو پبلک پرائیویت پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ میں منتقل کرنے میں حکومت کی مدد کے لئے آئی ایف سی کی معاونت کی درخواست کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.