ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی ملاقات

image

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی، فائق جمالی، سینیٹر روبینہ قائمخانی، سینیٹر عمر گورگیج، سینیٹر دوستین ڈومکی شامل تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.