ایرانی حملوں پر اسرائیل کی جوابی کارروائی وسیع تر علاقائی جنگ کا خطرہ بنے گی، اردن

image

عمان ۔19اپریل (اے پی پی):اردن نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں پر اسرائیل کی جوابی کارروائی وسیع تر علاقائی جنگ کا خطرہ بنے گی ۔ العربیہ کے مطابق اردن کے وزیرِ خارجہ نے خبردار کیا کہ ایرانی حملوں کے خلاف اسرائیل کی جوابی کارروائی اس بات کا حقیقی خطرہ بن سکتی ہے کہ پورا خطہ ایک تباہ کن جنگ کی لپیٹ میں آ جائے۔

اردن کے سرکاری میڈیا کے جاری کردہ ایک انٹرویو میں ایمن الصفادی نے کہا کہ ان کا ملک بڑی طاقتوں کو کشیدگی کو روکنے کے لیے آمادہ کر رہا ہے جس کے علاقائی استحکام اور سلامتی پر دور رس نتائج ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خطرات بہت بڑے ہیں جو پورے خطے کو جنگ کی لپیٹ میں لے سکتے ہیں جو اس خطے میں ہمارے لیے تباہ کن ہو گا اور ان سے باقی تمام دنیا بشمول امریکاپر اس کے سنجیدہ اثرات ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صورتِ حال نہایت خطرناک ہے۔ علاقائی عدم استحکام کے امکانات حقیقی ہیں اور اسے روکنا ہو گا۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہو گا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.