بھارت ، سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک

image

نئی دہلی۔17اپریل (اے پی پی):بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں ایک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا نیوز کے مطابق مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ احمد آباد بڑودا کے علاقے ناڈیا کے ایکسپریس و ے پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے کھڑے ایک ٹریلر سے ٹکر ا گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 10افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی نعشیں قریبی ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تاہم اس بار ے میں تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.