سعودی عرب کے ولی عہد کا اماراتی صدر اور امیر قطر سے خطے میں فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال

image

ریاض ۔17اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق رابطے میں غزہ کی صورتحال کے علاوہ خطے میں حالیہ فوجی کشیدگی اور سلامتی و تحفظ پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے صورتحال کو بگڑنے سے روکنے اور خطے کو اس کشیدگی کے خطرات سے بچانے کےلیے کوششیں کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.