آئی پی ایل، راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست سے دے دی

image

کولکتہ۔17اپریل (اے پی پی):جوز بٹلر کی دھواں دار اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 31ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ راجستھان رائلز کی آئی پی ایل میں چھٹی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد آر آر کی ٹیم آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر بھی پہنچ گئی ہے۔

راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ملنے والا 224 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری بال پر حاصل کرلیا، جوز بٹلر نے 60 گیندوں پر انفرادی اور ناقابل شکست 107 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مایہ ناز آل رائونڈر سنیل نارائن کی 109 رنز کی عمدہ اننگز رائیگاں گئی ۔

ایڈن گارڈنز ، کولکتہ میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 31ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے، اوپننگ بلے باز سنیل نارائن نے 109 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انگکرش رگھوونشی 30 اور رنکو سنگھ 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ راجستھان رائلز کی طرف سے اویش خان اور کلدیپ سین نے دو دو جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور یوزویندر چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس کے جواب میں راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا 224 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعدآخری اوورز کی آخری گیند پر حاصل کرلیا، اوپننگ بلے باز سٹار کرکٹر جوز بٹلر نے 60 بالوں پر ناقابل شکست اور دھواں دار 107رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردارا دا کیا، ان کی اننگز میں 6 فلک شگاف چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ ریان پراگ 34 اور رومین پائول 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے ہرشیت رانا،سنیل نارائن اور ورون چکرورتی نے دو،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،ویبھو اروڑہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔یہ راجستھان رائلز کی آئی پی ایل میں چھٹی فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد آر آر کی ٹیم آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر بھی پہنچ گئی ہے۔ جوزبٹلر کو ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.