لیبیا کے ساحل سے 584 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا

image

طرابلس ۔17اپریل (اے پی پی):لیبیا کے ساحل سے 584 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا۔ شنہوا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم ) نے کہا کہ گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 584 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔آئی او ایم نے ایک بیان میں کہا کہ 7 سے 13 اپریل تک 584 تارکین وطن کو روک کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا۔

آئی او ایم نے کہا کہ بچائے گئے تارکین وطن میں 54 خواتین اور 25 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی 6لاشیں برآمد کی گئیں۔اس سال اب تک کل 4,942 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہے، جب کہ 143 ہلاک اور 271 دیگر لیبیا کے ساحل سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.