چینی کمپنی فیٹ ڈونگ لائی نے اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے ان کے لیے انوکھی سہولت فراہم کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے کسی بھی وجہ سے اداسی کا شکار ملازمین کیلئے’sad leave‘ متعارف کرائی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ملازم سالانہ دس’sad leave‘ لے سکتا ہے جس کیلئے اسے انتظامیہ کی اجازت کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایک سپر مارکیٹ کمپنی ہے جو اپنے کسٹمر کیرئیر سروس کی جانب سے بھی کافی مشہور ہے کیونکہ یہ اپنے کسٹمرز کے بلڈ پریشر کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں آئے کسٹمرز کے پالتو جانور کا خیال بھی رکھتی ہے۔
اور مذکورہ کمپنی کسٹمرز کی جانب سے اپنے ملازمین کے ساتھ بدتمیزی یا پھر برا رویہ اختیار کرنے پر انہیں 5 ہزار یو آن کا معاوضہ ازالے کی صورت میں دیتی ہے۔