سعودی ایڈ پلیٹ فارم ، ضرورت مند ممالک کو دی جانے والی امداد کی مالیت129 ارب ڈالر ہوگئی

image

ریاض ۔16اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی پلیٹ فارم’’سعودی ایڈ پلیٹ فارم ‘‘پر رجسٹرڈ انتہائی ضرورت مند ممالک کو دی جانے والی امداد کی مالیت483.75 ارب ریال (129 ارب ) ڈالر ہوگئی ہے۔العربیہ کے مطابق عطیہ دہندگان کے ذریعے فراہم کی جانے والی یہ امداد بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ امداد گرانٹس کی شکل میں دی جانے والی نقدی، خیرات اور نرم قرض کی شکل میں فراہم کی جاتی ہے۔

سعودی ایڈ پلیٹ فارم کے مطابق مملکت کی طرف سے لاگو کیے گئے ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کی تعداد تقریباً 6856 تک پہنچ گئی جبکہ ان منصوبوں سے مستفید ہونے والے ملکوں کی تعداد تقریباً 169 تک ہوگئی ہے۔پلیٹ فارم کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی امداد سے مستفید ہونے والوں میں 5 ممالک سرفہرست ہیں، سب سے زیادہ امداد لینے والا ملک مصر ہے جس نے 32 ارب ڈالر کی امداد وصول پائی، 26 بلین ڈالر کے ساتھ یمن دوسرے نمبر پر ہے۔

تیسرے نمبر پر پاکستان ہے جسے سعودی عرب کی جانب سے انسانی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 12.778 ارب ڈالر فراہم کئے گئے۔ شام 7.332 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے ، پانچویں نمبر پر عراق ہے جس نے 7.330 ارب ڈالر کے لگ بھگ امداد پائی جبکہ فلسطین 5.258 ارب ڈالر امداد کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی حکم سے 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.