سعودی عرب کےنائب وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی فرانس میں سوڈان کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت

image

پیرس ۔16اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کےنائب وزیرخارجہ ولید بن عبدالکریم الخریجی نے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوڈان کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کی۔ ایس پی اے کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ مملکت کی کانفرنس میں شرکت اس بات کی دلیل ہے کہ سوڈان میں مستقل بنیادوں پرقیام امن کے لیے کی جانے والی عالمی امن کوششوں کی سعودی عرب بھرپور حمایت کرتا ہے جو ہماری اولین ترجیح ہے۔

نائب وزیر خارجہ نے سوڈان میں جاری تنازعہ پر مملکت کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی جانوں اور املاک کا نقصان قرار دیا۔ جس کی وجہ سے تقریبا 9 ہزار سے زائد شہری ہلاک اور 8.3 ملین افراد بے گھر ہوگئے جبکہ 1.7 ملین سوڈانی اپنا ملک چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تنازعہ کے خاتمے کےلیے اندرونی سطح پرسیاسی حل تلاش کرنا ہے، سوڈانی رہنما اپنی داخلی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کےلیے سیز فائر کریں تاکہ ملک وقوم کا تحفظ کیا جاسکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.