عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق

image

مسقط ۔16اپریل (اے پی پی):خلیجی ملک سلطنت عمان میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث 12 طلبہ سمیت 17 افرادجاں بحق ہوگئے ۔ العربیہ کے مطابق سلطنت عمان میں طوفانی بارشوں سے 12 طلبہ سمیت 17 افراد سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ حکام کے مطابق خلیجی ملک میں اتوار سے ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ سیلاب میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے، ریسکیو نے تلاش شروع کردی۔

نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ سسٹم نے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ 12 افراد کی موت ان کی گاڑیوں کے اندر گرنے کے نتیجے میں ہوئی۔ ان میں سے دو شہری اور ایک غیر ملکی کے علاوہ 9طالب علم بھی شامل ہیں۔ دارالحکومت مسقط سے 150 کلومیٹر دور شمالی الشرقیہ گورنریٹ میں پانی نے تباہی مچا دی۔ پیر کو 3 افراد اور ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.