وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایف آئی اے لاہور ریجنل آفس کا دورہ،نئے تعمیر شدہ انوسٹی گیشن شہید شہزاد یونس بلاک کا افتتاح

image

لاہور۔15اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز ایف آئی اے لاہور ریجنل آفس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر،ڈائریکٹر لاہور سرفراز ورک نے ایف آئی اے لاہور کے ریجنل آفس پہنچنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید انسپکٹر شہزاد یونس کی بیوہ سب انسپکٹر فائزہ شہزاد سے ایف آئی اے کے نئے تعمیر شدہ انوسٹی گیشن شہید شہزاد یونس بلاک کا افتتاح کرایا اور شہید انسپکٹر شہزاد یونس کی ملک کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیرداخلہ نے نئے انوسٹی گیشن بلاک کا دورہ کیا اور نئے انوسٹی گیشن بلاک کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک،ڈائریکٹر فیصل آباد،ڈائریکٹر گوجرانوالہ و دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ریجنل آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات،اوور بلنگ،ا میگریشن و دیگر مسائل زیر بحث آئے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.