ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی

image

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت ایکشن اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق دورانِ چکنگ (180) گاڑیوں کو چیک کیا گیا، (55) رنگ برنگے شیشے اور (65) فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئیں جبکہ دیگر گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی، اسسٹنٹ کمشنرز نے اے ای ٹی اوز ، ٹریفک پولیس کے ہمراہ لہتراڑ روڈ، ترامڑی چوک ، ایف سکس، ایف سیون اور گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا،

جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اب رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں سے فل فور رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کارروائی سے بچا جاسکے،واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.