خیبرپختونخوا میں حالیہ تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں اور 7 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے رپورٹ

image

پشاور۔ 14 اپریل (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں حالیہ تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے گزشتہ روز جاری ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور ایک مرد جبکہ زخمیوں میں 3 خواتین ، 3 مرد اور 1 بچہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 15 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 2 گھروں کو مکمل جبکہ 13 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع دیر اپر، چترال لوئر، سوات اور بونیر میں رونما ہوئے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔ لوئر چترال کے متاثرین کے لئے پی ڈی ایم اے کے ؤییر ہاوس سے 200 خیمے راوانہ کر دئیے گئے.

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔مزید بند سٹرکوں کو فوری ٹریفک کےلئے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دے سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.