اشتیاق قریشی صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کوآرڈینیٹر مقرر

image

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اشتیاق قریشی کو صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا ۔

وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدر عاطف اکرام شیخ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اشتیاق قریشی کو وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے صدرعاطف اکرام شیخ کا کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے ہیڈ آفس اسلام آباد میں اشتیاق قریشی کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیا ۔۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق قریشی نے کہا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائے کیونکہ افرادی قوت کی دوسرے ممالک کو فراہمی سے پاکستان کثیر تعداد میں زر مبادلہ کماسکتاہے ،چوہدری ظہورالٰہی نے بطور وفاقی وزیر لیبر ایسے اقدامات کئے جس سے بڑی تعدادمیں پاکستانیوں کو بیرون ممالک ملازمتوں کے مواقع ملے ۔

انہوں نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے بھی مطالبہ کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بیرون ممالک ملازمتوں کے لئے پاکستان کے دوست ممالک سے خصوصی بات چیت کریں تاکہ پاکستان کیلئے ان کی پالیسیوں میں نرمی پیدا ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.