شمالی کوریاکا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والےنئے ٹھوس ایندھن کے حامل ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

image
سیئول ۔3اپریل (اے پی پی):شمالی کوریانے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے نئے ٹھوس ایندھن والے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا نے منگل کی صبح درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو ہائپرسونک گلائیڈ وار ہیڈ سے بھرا ہوا تھا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا کہ شمالی کوریا نے ایک طاقتور سٹریٹجک ہتھیار تیار کیا ہے ۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق، میزائل نے جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان پانیوں میں گرنے سے قبل تقریباً 600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.