الیکشن کمیشن نے 2اپریل کو سینیٹ کی خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے

image
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے 2اپریل کو سینیٹ کی خالی نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ 9 سے 4 بجے تک ہو گی ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے چار مختلف رنگوں کے بیلٹ پیپر پرنٹ کئے گئے ہیں ۔ جنرل نشستوں کے لیے سفید ، ٹیکنوکریٹ کی نشتوں کے لیے سبز ، خواتین کے لیے پنک اور اقلیتوں کے لیے پیلا بیلٹ پیپر چھاپے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹیفکیشن 14 مارچ 2024ء کو جاری کیا جس کے مطابق سینٹ کی 29 جنرل ، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ /علماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب مورخہ 2 اپریل 2024 کو ہونا ہے۔ اس انتخاب کے لیے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ریٹرننگ افسران نے امیداروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 18 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں، اسی طرح بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/ علماء کی نشستیں شامل ہیں۔منگل کو سینٹ کی 30 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

فیڈرل کپیٹل ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ، پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم، سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ /علماء ، ایک غیر مسلم،خیبر پختو نخواہ کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان پر 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.